کاروبار
Time 19 جنوری ، 2023

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق نئے سال کے دوسرے ہفتے پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات روکنے سے زرمبادلہ ذخائر کی گراوٹ رکی ہے، 13 جنوری تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  10 ارب 44 کروڑ ڈالر رہے۔

جنوری کے دوسرے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 25 کروڑ  58  لاکھ ڈالر  بڑھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافے سے 4.60  ارب ڈالر ہیں جبکہ  13 جنوری تک کمرشل بینکوں کا زرمبادلہ کا ذخیرہ  22  لاکھ ڈالر کم  ہو کر 5.84 ارب ڈالر رہا۔