دنیا
Time 20 جنوری ، 2023

افغانستان میں درجہ حرارت منفی 34 ڈگری تک گر گیا، 78 افراد جاں بحق

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

افغانستان میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث 78 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس سردی کی شدت نے گزشتہ دہائی کے تمام  ریکارڈ توڑ دیے ہیں،  ملک بھر  میں سردی کی شدت سے ہونے والی اموات کی تعداد 78  تک پہنچ گئی ہے۔ 

حکام کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے جبکہ آئندہ ہفتوں کے دوران سردی کے شدت میں مزید اضافے کے امکانات ہیں۔

افغان ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے سربراہ عبداللہ احمدی نے امدادی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ  ان ہنگامی حالات میں سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافےسے متاثرہ لوگوں کی امداد کیلئے آگے آئیں۔

مزید خبریں :