Time 20 جنوری ، 2023
پاکستان

جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے افغان شہری کی سزا کیخلاف اپیل منظور

ملزم کو ماتحت عدالت نے 2018 میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی: ایف آئی اے/ فائل فوٹو
ملزم کو ماتحت عدالت نے 2018 میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی: ایف آئی اے/ فائل فوٹو

کراچی: جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان شہری کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی گئی۔

کراچی کی عدالت نے ملزم یوسف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کی سزا کالعدم قرار دے دی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو 2017 میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ماتحت عدالت نے 2018 میں 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید خبریں :