کھیل
Time 20 جنوری ، 2023

پاکستان ویمن فٹبالر ماریہ خان کے شاندار گول کی دھوم

شاندار گول کرنے پر ماریہ خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ فوٹو اسکرین گریب
شاندار گول کرنے پر ماریہ خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔ فوٹو اسکرین گریب

پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کے سعودی فٹبال ٹیم کے خلاف شاندار گول کے چرچے ہر جگہ ہو  رہے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان اور سعودی عرب کی فٹبال ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے فٹبال میچ میں سعودی عرب کو ایک صفر کی سبقت حاصل تھی کہ اسی دوران کھیل کے آخری لمحات میں پاکستان کو ایک فری کک مل گئی۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے فری کک پر شاندار ہٹ لگائی جو سعودی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہاتھوں کو چھوتی ہوئی گول کے اندر چلی گئی اور اس طرح میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔

گراؤنڈ میں موجود کمنٹیٹرز اور تماشائی بھی شاندار گول کرنے پر مائرہ خان کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔


مزید خبریں :