پاکستان
Time 20 جنوری ، 2023

ویڈیو: ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ کو دیگر طالبات نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نجی اسکول کی طالبہ کو دیگر طالبات نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔  پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھانہ ڈیفنس میں درج ایف آئی آر میں مدعی عمران نے مؤقف اپنایا ہے کہ اس کی بیٹی کو کلاس فیلو جنت، اس کی بہن کائنات، عمائمہ اور نور  رحمان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

ایف آئی آر کے مطابق باکسر عمائمہ متاثرہ لڑکی کو کھینچ کر کینٹین کی طرف لے گئی، اسے بالوں سے پکڑا، چھریوں کے  وار کیے، زمین پرگرا دیا اور ٹھوکریں مارتے رہے۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی سونے کی چین بھی چھین لی، لڑکی جنت نشے کا شوق رکھتی ہے اور مدعی کی بیٹی کو بھی نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی۔

مزید خبریں :