کھیل
Time 21 جنوری ، 2023

قومی کرکٹر شان مسعود کا نکاح ہوگیا، دلہن کے ہمراہ فوٹو شوٹ وائرل

نکاح کی تقریب کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
نکاح کی تقریب کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

فوٹو گرافرز کی جانب سے شان کے نکاح کی تقریب کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز  گزشتہ شب نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سامنے آئی۔

فوٹو شوٹ:

اس سے قبل شان اور نیشے کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا تھا جس پر کرکٹر کے نکاح کی تاریخ درج ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ/انسٹاگرام
فوٹو: اسکرین شاٹ/انسٹاگرام

آج 21 جنوری کو شان مسعود کی بارات ہے جب کہ  33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔

شان مسعود کے مطابق نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

مزید خبریں :