پاکستان
Time 21 جنوری ، 2023

کمشنرکراچی نے آٹےکی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کمشنرکراچی نے آٹےکی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق آٹےکی قیمت 98 روپے فی کلو مقررکی گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے سے سندھ حکومت مارکیٹ میں 58 روپےکلو گندم فراہم کر رہی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت ہےکہ کم ہونےکے بجائے ایک کلو پر 12 روپے مزید بڑھ گئی ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ایک کلوگندم کا بھاؤ 112روپے بھی ہے اور 115 روپے بھی جب کہ چکی والے 130 سے 140 روپے میں فی کلو آٹا بیچ رہے ہیں۔

کمشنرکراچی نے شہر میں ڈھائی نمبر آٹےکی مل کی قیمت 95 روپے اور ریٹیل98 روپے مقرر کی ہے۔

کمشنر لسٹ میں فائن آٹےکا ریٹ شامل نہیں ہے جب کہ چکی کے آٹےکا بھاؤ 105 روپے مقررکیا گیا ہے۔

مزید خبریں :