انٹرٹینمنٹ
21 جنوری ، 2023

پستہ قد سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد 27 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

عزیز یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی،عزیز شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا
عزیز یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی،عزیز شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

پستہ قد سعودی سوشل میڈیا اسٹار عزیز الاحمد 27 برس کی عمر میں چل بسے۔

عرب میڈیا کے مطابق 1995 میں ریاض میں پیدا ہونے والے عزیز انتقال کرگئے ہیں، ان کی موت پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عزیز الاحمد کو پیدائشی طور پر جینیاتی بیماری اور ہارمونز کی خرابی کا مسئلہ درپیش تھا جس کی وجہ سے ان کی نشونما متاثر تھی۔

گزشتہ دنوں اسپتال سے ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بستر پر لیٹے ہوئے تھے، ایک خاتون ان سے پوچھ رہی تھیں کہ آپ اپنے فینز سے کیا کہنا چاہتے ہیں جس پر عزیز جواب دیتے ہیں کہ ’میں ان سب سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ اب آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

تاہم اب ان کے انتقال کی خبر سامنے آگئی ہے۔ عزیز یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے اور ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں تھی۔

ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد 94 لاکھ جبکہ یوٹیوب پر 8 لاکھ 87 ہزار سبسکرائبرز تھے۔

عزیز شادی شدہ تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM