22 جنوری ، 2023
بھارتی ریاست گجرات کے جنگل میں قائم پناہ گاہ میں آزادی کے بعد پہلی بار شیر کو دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے محکمہ جنگلات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اشیائی شیر کے لیے محکمہ کی جانب سے بردا پناہ گاہ بنانے کی کاوشیں رنگ لائیں اور اس کا ثبوت حال ہی میں شیر کی موجودگی ہے۔
محکمہ جنگلات کے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ چند دن قبل ساڑھے تین سالہ نر شیر پناہ گاہ میں داخل ہوا اور اس نے جنگل میں مویشیوں کو اپنا شکار بھی بنایا۔
بھارتی حکام کے مطابق یہ آزادی کے بعد سے پہلی بار گجرات کے جنگل بنائی گئی پناہ گاہ میں ایک شیر کی نشاندہی ہوئی اور محکمہ جنگلات کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ پناہ گاہ کو شیر کا دوسرا گھر بنایا جائے جبکہ پناہ گاہوں میں چرنے والے جانوروں کی نسل کو بھی بڑھائے جانے پر غور و فکر کیا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بردا وائلڈ لائف پناہ گاہ 192 مربع کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے جو نیشنل پارک سے 100 کلو میٹر دوری پر واقعہ ہے اور ایشیائی شیروں کا آخری ٹھکانہ ہے۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے کی جانے والی مردم شماری کے مطابق گجرات 674 شیروں کا گھر ہے اور تمام کے تمام نیشنل پارک میں پائے جاتے ہیں۔