Time 22 جنوری ، 2023
پاکستان

محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ، اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے دیے تھے— فوٹو:فائل
حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ، اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام نگران وزیراعلیٰ کیلئے دیے تھے— فوٹو:فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا۔

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر  سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کیلئے گورنر پنجاب کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے تھے جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو بھی آج رات 10 بجے تک فیصلہ کرنا تھا۔

مزید خبریں :