معروف کاروباری شخصیت بیرام آواری انتقال کرگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

معروف کاروباری شخصیت بیرام ڈنشا  آواری کراچی میں انتقال کرگئے۔

اہلخانہ کے مطابق بیرام آواری کچھ عرصے سے علیل تھے، چند دن قبل نجی اسپتال میں ان کی بڑی آنت کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد ان کی حالت تشویش ناک تھی اور انہیں ڈاکٹروں نے وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا تھا۔

بیرام آواری کی عمر 81 برس تھی، وہ  دو مرتبہ کے ایشین گیمزگولڈ میڈلسٹ بھی تھے۔

بیرام آواری نے دو بار سیلنگ مقابلوں میں ایشین گیمزگولڈ میڈل جیتا، پہلی بار1978 میں منیر صادق کے ساتھ میڈل جیتا اور  دوسری بار  1982کے ایشین گیمز  میں اپنی اہلیہ گوشپہ آواری کے ساتھ میڈل جیتا۔

ان کا شمارکراچی اور ملک کی معروف کاروباری اور سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔

پارسی عالم یازنیش پارزن کے مطابق بیرام آواری کی آخری رسومات بیچ لگژری ہوٹل سے متصل ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی محمود آباد میں واقع ٹاور آف سائلنس (مینار خاموشی) لے جایا جائےگا۔

مزید خبریں :