کھیل
Time 23 جنوری ، 2023

بھارت کا ہاکی ورلڈکپ جیتنے کا خواب چکنا چور، ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ سے شکست

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کا ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چورہوگیا، ناک آؤٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے ناک آوٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو  پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-5 سے ہرادیا۔

دونوں ٹیمو ں کے درمیان مقررہ وقت میں مقابلہ 3۔3 گول سے برابررہا تاہم میچ کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔

بھارت کے خلاف کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ نے ہاکی ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :