Time 23 جنوری ، 2023
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کردیا

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے/ فائل فوٹو
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں اضافے کا اعلان کردیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا اور کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد اضافے کا اعلان کیا جارہا ہے جس سے شرح سود 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا خیال تھا مہنگائی قابو کرنے کیلئے شرح سود ایک فیصد بڑھائی جائے، مہنگائی کا زور ہے، قیمت کا استحکام ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ قرضوں کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر کم ہوئے ہیں، قرض ادائیگی میں سے 15 ارب ادا کردیے ہیں، مالی سال کے باقی مہینوں میں 8 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں ہیں،  تین ارب ڈالرز رول اوور ہوجائے گا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.7 ارب ڈالرز  ہے، رواں مالی سال ہماری ضرورت 33 ارب ڈالرکی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کنٹینرز  پھنسنے کا سبب اسٹیٹ بینک کے احکامات پر عمل نہ کرنا ہے، پھسنے کنٹینر نکالنے کیلئے ایسوسی ایشنز سے تفصیلات جمع کرائیں، کنٹینرز ریلیز کرنے کا طریقہ کار بینکوں کودے دیا ہے۔

مزید خبریں :