پاکستان
Time 23 جنوری ، 2023

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف

یہ انکشاف پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں کیا— فوٹو: فائل
یہ انکشاف پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں کیا— فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور  بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خوان مفتی سعید خان نے جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا، پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا ۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا، پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا— فوٹو: فائل
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھایا گیا، پہلا نکاح عدت کے دوران ہونے کی وجہ سے فاسد تھا، علم ہونے پر دوسری بار نکاح پڑھانا پڑا— فوٹو: فائل

انہوں نے مزید کہا کہ  پہلے نکاح کےموقع پر بشریٰ بی بی کی عدت کی مدت مکمل نہیں تھی، نکاح کے موقع پر مجھے اس متعلق لاعلم رکھا گیا بعد میں علم ہونے پر میں نے نکاح کو فاسد قرار دے کر شریعت کے مطابق دوسرا نکاح پڑھایا۔

خیال رہے کہ عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ جمائما اور ریحام خان سے بھی شادیاں کرچکے ہیں تاہم بعد میں دونوں سے علیحدگی ہوگئی تھی۔

پروگرام جرگہ جیو نیوز  پر ہفتے کی شب 10 بجکر  پانچ منٹ پر نشر کیا جائےگا۔

مزید خبریں :