پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل عبور کرلیا

اہم سنگ میل عبور کرنے پر گلوگار علی سیٹھی نے اپنی ٹیم کے ساتھ خوشی منائی— فوٹو: فائل
اہم سنگ میل عبور کرنے پر گلوگار علی سیٹھی نے اپنی ٹیم کے ساتھ خوشی منائی— فوٹو: فائل

پاکستانی گیت ’پسوڑی‘ نے یوٹیوب پر اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سپر ہٹ گانا ' پسوڑی‘ علی سیٹھی اور گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی شے گِل نے گایا جس پر بالی وڈ اداکاروں نے بھی ڈانس کی ویڈیوز بنائیں تھی۔

اس گیت نے یوٹیوب پر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے اور 11 ماہ میں  50 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

اہم سنگ میل عبور کرنے پر گلوگار علی سیٹھی نے اپنی ٹیم کے ساتھ خوشی منائی اور ’پسوڑی‘  نام کے کیک کی تصویرشیئر کی اور لکھا کہ ’یہ کیا کیا‘۔

انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ہیش ٹیگ پسوڑی اور 500 ملین استعمال کیا۔

خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے 2022 کی مقبول ترین سرچز کی عالمی فہرست میں پسوڑی کو سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا گانا قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :