پاکستان
Time 24 جنوری ، 2023

طالبہ پر تشدد کا واقعہ کیوں پیش آیا؟ انکوائری رپورٹ ڈی سی کو ارسال

اسکول کےکیفے ٹیریا کے داخلی راستے پرکیمروں کی تنصیب نہیں تھی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں: رپورٹ/ اسکرین گریب
اسکول کےکیفے ٹیریا کے داخلی راستے پرکیمروں کی تنصیب نہیں تھی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں: رپورٹ/ اسکرین گریب

لاہور: ڈیفنس کے نجی اسکول میں تشدد کا نشانہ بنائی جانے والی طالبہ کے معاملے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور نے انکوائری رپورٹ ڈی سی لاہور کو ارسال کر دی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق اسکول کےکیفے ٹیریا کے داخلی راستے پرکیمروں کی تنصیب نہیں تھی اور لڑائی جھگڑا کرنے والی طالبات آپس میں دوست تھیں۔

رپورٹ میں واقعہ کی وجہ بتائی گئی کہ واقعہ اسکول سے باہر اسٹوڈنٹ پارٹی کی تصاویر والدین کے ساتھ شیئرکرنے پرپیش آیا۔

انکوائری افسران نے اسکول کو 6 لاکھ روپےجرمانہ اور  اسکول کی رجسٹریشن معطل  کرنے کی بھی سفارش کی ہے جب کہ رپورٹ میں تشدد کرنے والی طالبات کے نام اسکول سےخارج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

انکوائری ڈی او زنانہ ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور،ڈپٹی ڈی او کینٹ اورڈپٹی ڈی او ماڈل ٹاؤن نے کی۔

ڈی سی لاہور محمد علی کل سفارشات کی روشنی میں اسکول کی رجسٹریشن معطل کرنے یاجرمانےکافیصلہ کریں گے۔

مزید خبریں :