24 جنوری ، 2023
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا۔
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے، یہ اقدام فرنچائزز کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو 2 فروری کو واپس آنے کا کہا گیا ہے، اس سے قبل پی ایس ایل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو 8 فروری تک اجازت تھی۔
پی سی بی کے مطابق فرنچائزز پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کو تازہ دم اور تیار دیکھنا چاہتی ہیں۔
بی پی ایل کھیلنے والوں میں حارث رؤف، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ اور افتخار احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے شروع ہوں گے۔