کھیل
Time 24 جنوری ، 2023

پی سی بی نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو 8 فروری تک کی اجازت دی تھی— فوٹو:فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو 8 فروری تک کی اجازت دی تھی— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے والے کھلاڑیوں کو وطن واپس بلا لیا۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے، یہ اقدام فرنچائزز کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو 2 فروری کو واپس آنے کا کہا گیا ہے، اس سے قبل پی ایس ایل ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کو 8 فروری تک اجازت تھی۔

پی سی بی کے مطابق فرنچائزز پی ایس ایل کیلئے کھلاڑیوں کو تازہ دم اور تیار دیکھنا چاہتی ہیں۔

بی پی ایل کھیلنے والوں میں حارث رؤف، محمد رضوان، محمد نواز،  نسیم شاہ اور افتخار احمد سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں ایڈیشن کے میچز 13 فروری سے شروع ہوں گے۔

مزید خبریں :