Time 25 جنوری ، 2023
کھیل

ون ڈے رینکنگ میں بابر کی بادشاہت برقرار، کوہلی کی تنزلی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو فائل
 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ فوٹو فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب رسی وین ڈر ڈوسن اور کوئنٹن ڈی کوک موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور پاکستان کے امام الحق بھی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے شبھمن گِل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں اور ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلےگئے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ بھی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بھارت کے محمد سراج نمبر ون بولر بن گئے

بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ سے پہلی پوزیشن چھین کر نمبر ون بولر بن گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور بنگلا دیش کے مہدی حسن تیسرے اور افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید خبریں :