Time 25 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو ملنے والے قیمتی تحائف کی تفصیل سامنے آگئی

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا
بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں— فوٹو: سوشل میڈیا

بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں، اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح پیسٹل ( ہلکے) رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح پیسٹل ( ہلکے) رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا— فوٹو : سوشل میڈیا
اتھیا نے شادی کیلئے دیگر بالی وڈ اداکاراؤں کی طرح پیسٹل ( ہلکے) رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا— فوٹو : سوشل میڈیا

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی اتھیا شیٹی کا عروسی لباس تیار کرنے میں کاریگروں کو 416 دن (10 ہزار گھنٹے ) کا عرصہ لگا۔

اب بھارتی میڈیا نے جوڑے کو ملنے والے مہنگے تحائف کی تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

سنیل شیٹی

اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی لاڈلی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا— فوٹو: فائل
اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی لاڈلی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا— فوٹو: فائل

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی لاڈلی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا۔ شادی کے موقع پر سنیل شیٹی کافی خوش دکھائی دیے اور انہوں نے ہر چیز کا اچھے سے خیال رکھا۔

سلمان خان

سلمان خان اور سنیل شیٹی کافی اچھے دوست ہیں اور اتھیا کو سلمان خان نے ہی بالی وڈ میں لانچ کیا تھا— فوٹو: فائل
سلمان خان اور سنیل شیٹی کافی اچھے دوست ہیں اور اتھیا کو سلمان خان نے ہی بالی وڈ میں لانچ کیا تھا— فوٹو: فائل

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان نے اپنے قریبی دوست سنیل شیٹی کی بیٹی کو شادی پر ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اتھیا شیٹی کو ایک کروڑ 64 لاکھ روپے مالیت کی آڈی کار تحفے میں دی۔ سلمان خان اور سنیل شیٹی کافی اچھے دوست ہیں اور اتھیا کو سلمان خان نے ہی بالی وڈ میں لانچ کیا تھا۔

جیکی شروف

جیکی شروف بھی سنیل شیٹی کے اچھے دوستوں میں سے ایک ہیں— فوٹو: فائل
جیکی شروف بھی سنیل شیٹی کے اچھے دوستوں میں سے ایک ہیں— فوٹو: فائل

جیکی شروف بھی سنیل شیٹی کے اچھے دوستوں میں سے ایک ہیں۔ اتھیا کو شادی کے موقع پر جیکی کی جانب سے قیمتی گھڑی دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس گھڑی کی قیمت 30 لاکھ روپے کے قریب ہے اور یہ Chopard برانڈ کی گھڑی ہے۔

ویرات کوہلی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی— فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی— فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی۔ اس گاڑی کی مالیت دو کروڑ 17 لاکھ روپے ہے۔ کے ایل راہول آئی پی ایل کے بعد بڑی پارٹی کا انعقاد کریں گے جس میں کوہلی سمیت دیگر کرکٹرز و بالی وڈ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ارجن کپور

فلم مبارکاں میں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا— فوٹو: فائل
فلم مبارکاں میں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا— فوٹو: فائل

فلم مبارکاں میں ساتھ کام کرنے والے ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا۔ اس بریسلیٹ کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

مہندرا سنگھ دھونی

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی— فوٹو: فائل
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی— فوٹو: فائل

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی۔ اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :