پاکستان
Time 25 جنوری ، 2023

شاہ محمود قریشی کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو فی الفور زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

ان بزدلوں کو چیئرمین عمران خان تک پہنچنے کیلئے ہم سب سے گزر کر جانا ہوگا: شاہ محمود قریشی کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل
ان بزدلوں کو چیئرمین عمران خان تک پہنچنے کیلئے ہم سب سے گزر کر جانا ہوگا: شاہ محمود قریشی کی ٹوئٹ— فوٹو: فائل

رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایت دے دی۔

اپنی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ ’میں بحیثیت وائس چیئرمین پی ٹی آئی، تمام سینیٹرز، سابق ممبران قومی اسمبلی، سابق ممبران صوبائی اسمبلی، پارٹی ورکرز اور سپورٹرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ فی الفور زمان پارک پہنچیں۔

شاہ محمود نے مزید لکھا کہ ’ان بزدلوں کو چیئرمین عمران خان تک پہنچنے کیلئے ہم سب سے گزر کر جانا ہوگا۔‘

شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ انہوں نے ہنگامی طور پر یہ کال کیوں دی ہے۔

مزید خبریں :