پاکستانی ویمنز ٹیم نے پچھلے 6 مہینوں میں اچھی T20 کرکٹ کھیلی، سابق آسٹریلوی کپتان

فوٹو: پی سی بی اسکریب گریب
فوٹو: پی سی بی اسکریب گریب

 آسٹریلوی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان راچیل ہینس کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ویمن اسکواڈ کے لیے واقعی ایک اچھا امتحان رہا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیمیں ہوبارٹ پہنچ گئیں ، ہوم ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دوسرے میچ سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان راچیل ہینس نے پاکستان ویمنز ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو آسٹریلوی حالات میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔

فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب
فوٹو: پی سی بی اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ فاطمہ ثناء کی طرح کچھ پرجوش نوجوان کھلاڑی آئی ہیں اور گیند کے ساتھ ان کی مہارت کو دیکھنا بہت حیرت انگیز تھا، میرے خیال میں آسٹریلیا اور پاکستان دونوں کے لیے یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اچھی ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پچھلے چھ مہینوں میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

مزید خبریں :