پاکستان
Time 26 جنوری ، 2023

چیف الیکشن کمشنر کو سوچنا چاہیے کہ انہیں الیکشن کروانے ہیں یا پرچے: شیخ رشید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو سوچنا چاہیے کہ انہیں الیکشن کروانے ہیں یا پرچے؟

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان ان کے ساتھ تین سال کام کر چکے ہیں، کبھی ان کے خلاف بات نہیں کی، لیکن انہیں سوچنا چاہیے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صبح عمران خان سے کہوں گا کہ محسن نقوی کا نام نہ لیا کریں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان آئیں تو انہیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔

مزید خبریں :