پاکستان
Time 26 جنوری ، 2023

فواد کی گرفتاری پر صدر مملکت کا خاموش رہنا قابل تعریف ہے: احمد اویس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ممتاز قانون دان اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری کے معاملے میں صدر مملکت کا خاموش رہنا قابل تعریف ہے۔

جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ صدر کے منصب کا آئینی تقاضا یہی ہے کہ وہ اس قسم کے معاملے میں خاموشی اختیار کریں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے فواد چودھری کی گرفتاری پر صدر مملکت سے مداخلت کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں :