Time 26 جنوری ، 2023
کاروبار

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کم ہوئے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کم ہوئے— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری کو ختم ہوئے ہفتے میں  مجموعی طور پر 99 کروڑ ڈالر کم  ہوئے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 جنوری تک 9.45 ارب ڈالر رہے،  اسٹیٹ بینک کے ذخائر  92 کروڑ  ڈالر کم ہوکر 3.67 ارب ڈالر رہے جو صرف تین ہفتے کی امپورٹس کیلئے کافی ہوں گے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.76 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.77 ارب ڈالر رہے۔

اس سے پہلے فروری 2014 میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر کی سطح اتنی گری تھی۔

مزید خبریں :