Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

ملک بھر میں شدید سردی برقرار، کئی علاقوں میں برفباری سے مسائل درپیش

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں شدید سردی برقرار، مختلف علاقوں میں سڑکوں پر برف ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔

شمالی بلوچستان میں آج رات سے شدید سردی کی لہر میں کمی آنے کا امکان ہے، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، تحصیل برشور کی بیشتر رابطہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کلئیرکردیا گیا، کان مہترزئی، مسلم باغ، کی لنک سڑکیں جبکہ توبہ اچکزئی میں تمام متاثرہ لنک سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر یاسربازئی کے مطابق محدود وسائل اور سخت ترین موسم میں ٹریفک بحالی آپریشن مشکل ہو رہا ہے، جمعہ تک پاک افغان کے تمام سرحدی علاقوں تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کے بعد موسم شدید سرد ہوگیا ہے، کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہونے سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہریوں کی معمولات زندگی بھی متاثر ہورہی ہیں۔

مزید خبریں :