کھیل
Time 27 جنوری ، 2023

ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے ثانیہ مرزا روپڑیں

شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو گڈ بائے کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6-7 اور 2-6 سے شکست ہوئی۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران  ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

دوران گفتگو  ثانیہ مرزا  نے رک کر  آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ  میرا پروفیشنل کیرئیر میلبرن سے شروع ہوا،  کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے   حال ہی میں ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ میں آئندہ ماہ دبئی کے ایونٹ کے بعد ریٹائر ہو جاؤں گی۔

مزید خبریں :