27 جنوری ، 2023
بابر اعظم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 5 فروری کو ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔
بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
بابر اعظم ٹیم یلو کے کپتان ہوں جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹیم پرپل کی قیادت کریں گے۔
بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی، وہاب ریاض ایکشن میں ہوں گے، محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی ٹیم یلو کا حصہ ہوں گے۔
سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہوں گے۔