کھیل
Time 27 جنوری ، 2023

محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

پی ایس ایل کی فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی/فوٹوفائل
پی ایس ایل کی فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی/فوٹوفائل

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی  جیسی چھوٹی جرسی  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش کی اطلاع  دی اور اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔

فرنچائز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

دوسری جانب سے اسپورٹس منیجر طلحہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران تصدیق کی رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کے اسپورٹس مینیجر طلحہ نے بتایا کہ محمد رضوان کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھی محمد رضوان کو مبارکباد دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :