Time 27 جنوری ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے: الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے: الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا جس کے لیے کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کی خالی کردہ قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال13  فروری تک ہوگی۔

ضمنی الیکشن کن حلقوں میں ہوگا؟

الیکشن کمیشن نے این اے 4، این اے 17، این اے 18، این اے 25، این اے 26، این اے 32، این اے 38، این اے 43، این اے 52، این اے 53، این اے 54، این اے 57، این اے 59، این اے 60، این اے 62، این اے 63، این اے 67، این اے 97، این اے 126، این اے 130، این اے 155، این اے 156، این اے 191، این اے 241، این اے 242، این اے 243، این اے 244، این اے 247، این اے 250، این اے 252، این اے 254، این اے 256 اور این اے 265 پر الیکشن کا شیڈول جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی  سے تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دیدیے ہیں جسے اسپیکر کی جانب سے منظور بھی کرلیا گیا ہے، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اس وقت صرف 2 ممبران قومی اسمبلی ہیں جن کے استعفے چھٹی کی درخواست کی وجہ سے منظور نہیں کیے گئے۔

مزید خبریں :