27 جنوری ، 2023
پشاور : خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیر محمد غفران نے سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کردیا۔
نگران صوبائی وزیر محمد غفران نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بطور نگران وزیر سرکاری مراعات سے رضا کارانہ طور پر دستبردار ہوتا ہوں۔
محمد غفران نے لکھا کہ تنخواہ، الاؤنسز ، رہائش، اسٹاف سمیت دیگر مراعات نہیں لوں گا۔