28 جنوری ، 2023
سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی خسارہ 5 سے 6 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا، قرضوں کی واپسی کیلئے بھی 7، 8 ارب ڈالر چاہییں، دونوں ملا کر اگلے 6 ماہ میں پاکستان کو 14 ارب ڈالر کی ضرورت پڑے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا نے کہا کہ حکومت نے اپنے واجبات بہت بڑھا لیے ہیں، انہیں ادا کرنا پڑے گا جس سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر اور دباؤ پڑے گا، کوشش ہونی چاہیے کہ آئی ایم ایف سے مل کر اپنے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کرا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اصلاحات کے وعدے ستمبر کے خط میں کیے تھے ان پر عمل درآمد تاخیر سے ہی سہی مگر اب شروع کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کا وعدہ فوری طور پر پورا کرنے کیلئے آرڈیننس لانا پڑے گا باقی اصلاحات آہستہ آہستہ ہو سکتی ہیں تا کہ عوام پر اثر نہ پڑے۔