پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

ملک میں مہنگائی کا طوفانِ بدتمیزی آئے گا، شوکت ترین نے خبردار کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کیا ہے کہ ڈالر ایک دن میں 34 روپے بڑھ گیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفانِ بدتمیزی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اور اسحاق ڈار نے قوم سے جھوٹ بولا، مفتاح اسماعیل کو نکالا گیا تو وہ مظلوم بن گئے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف 3 ہزار ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی بات کر رہا ہے، حکومت کے پلے جو کچھ پڑے گا، یہ اس کے ریٹ بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھیں گی، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوگی اس سے عوام پر بہت بڑا بوجھ پڑے گا۔

مزید خبریں :