پاکستان
Time 28 جنوری ، 2023

انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا؟ ملک احمد خان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات آگے بڑھ گئے تو آرٹیکل 6 کیسے لگے گا؟ آرٹیکل 6 تو قاسم سوری، عارف علوی اور عمرسرفراز چیمہ پر لگنا چاہیے تھا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن 35 دن آگے گئے تھے، الیکشن جب بھی ہو ہم اس کیلئے تیار ہیں، ہم ان سے ہزارہا درجے بہتر ہیں ہم جیتیں گے۔

آصف علی زرداری پر الزام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی چیز کے زیر اثر ہیں ان کا معائنہ کرائیں۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیرآباد واقعے سے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :