فیکٹ چیک: پیوٹن کی تصویر کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کر کے عمران خان کی خود نوشت پڑھتے ہوئے دکھایا گیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی تصویر 14 جون 2016 ءکو ماسکو میں لی گئی تھی، جس میں انہیں عمران خان کے بارے میں نہیں بلکہ روس کے بارے میں کتابیں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی تصویر 14 جون 2016 ءکو ماسکو میں لی گئی تھی، جس میں انہیں عمران خان کے بارے میں نہیں بلکہ روس کے بارے میں کتابیں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صدر ولادی میر پیوٹن کی ایک تصویر کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے جس میں مبینہ طور پر روسی صدر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی آٹو بائیوگرافی پڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

دعویٰ

6 جنوری کوایک تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے عنوان میں لکھا کہ ” عمران خان کو دنیا پڑھتی ہے اور ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ ہمیں عمران خان جیسا لیڈر ملا۔“

پیوٹن کو عمران خان کی 2011 ءمیں شائع ہونے والی خود نوشت پڑھتے ہوئےدکھایا گیا ہے، جس کا عنوان ہے، ’’پاکستان: اےپرسنل ہسٹری‘‘

اسی تصویر میں ولادی میرپیوٹن کے پاس میز پر ایک اور کتاب بھی پڑی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے جوکہ عمران خان کی سوانح عمری ہے، جسے بی جے صادق نے 2017 ءمیں لکھا تھا، جس کا عنوان تھا،”لیٹ دیئر بی جسٹس: دی پولیٹیکل جرنی آف عمران خان“

اس ٹوئٹ کو اب تک 99,000مرتبہ دیکھا اور 4,997 مرتبہ لائک کیا گیا ہے۔

21 فروری کوایک اور ٹویٹر اکاؤنٹ نے اس متن کے ساتھ وہی تصویر پوسٹ کی کہ” روسی صدر پیوٹن عمران خان کی لکھی ہوئی کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے۔“

حقیقت

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی یہ تصویر 14 جون 2016 ءکو ماسکو میں لی گئی تھی جس میں انہیں عمران خان کے بارے میں نہیں بلکہ روس کے بارے میں کتابیں پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیو فیکٹ چیک کوگوگل پر ریورس امیج سرچ سے پتہ چلاکہ 2016 ءمیں پیوٹن نے رشین اکیڈمی آف سائنسز کا دورہ کیا ،جہاں انہیں دو کتابیں پیش کی گئیں۔ ایک کتاب روسی تہذیب کی ترقی کے بارے میں جبکہ دوسری کتاب آبادی میں اضافے کے نظریے کے بارے میں تھی۔

اسی دن یہ تصاویر روسی صدر کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی پوسٹ کی گئیں۔

2016 ءمیں لی گئی روسی صدر پیوٹن کی اصل تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی سوانح عمری نہیں پڑھ رہے __فوٹو: ویب سائٹ/روسی صدر
 2016 ءمیں لی گئی روسی صدر پیوٹن کی اصل تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی سوانح عمری نہیں پڑھ رہے __فوٹو: ویب سائٹ/روسی صدر

روسی صدرولادی میر پیوٹن عمران خان نہ تو عمران خان کی خود نوشت پڑھ رہے ہیں اور نہ ہی میز پر رکھی گئی کتاب بی جے صادق کی لکھی گئی عمران خان کی سوانح عمری ہے ۔

ہمیں@GeoFactCheck پر فالو کریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔