پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی خبروں پر اوگرا کی وضاحت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق گزشتہ شام سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں— فوٹو: فائل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق گزشتہ شام سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں— فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں فی الحال ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے سے متعلق گزشتہ شام سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔