گجرات کی معروف شخصیت کیلئے شراب لے جانے والے 2 افراد گرفتار

اسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس نے مبینہ طور پر گجرات کی معروف اہم شخصیت کیلئے شراب لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتار شدگان کا تعلق گجرات سے ہے۔ ان میں سے  ایک ملزم نے بتایا کہ وہ گجرات کی اہم شخصیت کے گھر کام کرتا ہے، جب کہ دوسرا شخص اہم شخصیت کا گن مین ہے۔

ملزمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ اہم شخصیت کے کہنے پر شراب لے کر جارہے تھے۔ 

مزید خبریں :