بھارت میں گرفتار ہونے والی پاکستانی طالبہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں

حیدرآباد سے ورغلا کر جھانسے دے کر  بھارت بلوائی گئی پاکستانی لڑکی بنگلورو سے گرفتار  ہوگئی۔

شادی شدہ بھارتی شہری ملائم سنگھ یادیو نے آن لائن گیم میں طالبہ سے دوستی کی، نیپال بلوایا اور خود کو مسلمان ظاہر کر کے شادی کرلی۔

ملائم نیپال سے لڑکی لے کر غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوا تو  بنگلورو  پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں لڑکی گذشتہ سال 19 ستمبر سے غائب ہے، کالج سے گھر واپس نہ پہنچی تو اہل خانہ نے تھانا حیدر آباد سٹی میں لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرایا  لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔

چند ہفتے پہلے لڑکی کے والد کو بھارت سے فون پر گرفتاری کی اطلاع دی گئی۔

مزید خبریں :