پاکستان
Time 29 جنوری ، 2023

آرٹیکل 62-63 صرف نواز شریف کیلئے بنا ہے؟ طلال چوہدری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے سوال کیا ہے کہ کیا آرٹیکل 62-63 صرف نواز شریف کیلئے بنا ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ اگر کسی کی ناجائز بچی بھی ہو تب بھی کیا وہ صادق و امین کہلائے گا؟

جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت ایسے ہیں کہ وہ نااہل ہو جائیں لیکن انہیں سہولت دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی بطور سینیئر نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائز ر تقرری پر پارٹی میں کسی کو اعتراض نہیں، سب خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیئر رہنماؤں کا مطالبہ ہے کہ مریم نواز کو میدان میں اتارا جائے۔

مزید خبریں :