ڈانس کرتے ریچھوں کی دھوم، ویڈیو وائرل

ریچھ کا شمار  دہشت پھیلانے والے جانور  میں ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں چند ڈانس کرتے ریچھ سب کو  بھا گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک انکلوژر میں چند ریچھ موجود ہیں اور کسی فرد کی جانب سے ریچھ کو پھل کا ایک ٹکڑا دکھایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ پھل کو دیکھ کر خوشی سے  جھوم رہے ہیں، کوئی چھلانگیں لگا رہا ہے تو کوئی گول گول گھوم کر دکھا رہا ہے۔

ویڈیو میں سب سے پیچھے کھڑے ریچھ کو دیکھا جاسکتا ہے جو  خوشی سے تالیاں بجا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور اسے شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :