ہر دور کی 12 بہترین فلمیں جو آپ دیکھنا پسند کریں گے

1960 کی فلم نمبرون پوزیشن پر رہی / اسکرین شاٹ
1960 کی فلم نمبرون پوزیشن پر رہی / اسکرین شاٹ

دنیا بھر میں ہر سال متعدد فلموں کو ریلیز کیا جاتا ہے جن میں کچھ کامیاب ہوتی ہیں اور کچھ ناکام۔

مگر بہت کم فلمیں ایسی ہوتی ہیں جو آنے والے برسوں میں بھی لوگوں کے ذہنوں میں زندہ رہتی ہیں۔

ویسے تو فلموں کو 20 ویں صدی کے شروع سے ریلیز کیا جارہا ہے مگر ان میں ہر دور کی بہترین فلمیں کونسی ہیں؟

یہ انتخاب آسان نہیں کیونکہ فلموں کے حوالے سے ہر فرد کی سوچ اور پسند مختلف ہوتی ہے۔

معروف ویب سائٹ ورائٹی نے حال ہی میں ہر دور کی 100 بہترین فلموں کی فہرست مرتب کی تھی۔

اس فہرست کے لیے فلموں کا انتخاب فلمی رائٹرز اور ناقدین کی آرا پر کیا گیا تھا اور ویب سائٹ کے مطابق یقیناً لوگ درجہ بندی پر سوال اٹھا سکتے ہیں۔

مکمل فہرست تو بہت طویل ہے اسی لیے ہم ٹاپ 12 فلموں کا ذکر درج ذیل میں کررہے ہیں۔

12۔ گڈ فیلاز (1990)

گڈ فیلاز کا ایک سین / اسکرین شاٹ
گڈ فیلاز کا ایک سین / اسکرین شاٹ

مارٹین سکورسیسز ہالی وڈ کے معروف ڈائریکٹرز میں سے ایک ہیں اور 1990 کی فلم گڈ فیلاز کے لیے انہوں نے ایک ناول وائز گائے کی کہانی کو منتخب کیا تھا۔

اس فلم میں 1955 سے 1980 کے دوران ایک جرائم پیشہ شخص اور اس کے دوستوں کے عروج و زوال کی داستان کو بیان کیا گیا تھا۔

اس فلم کو جرائم پیشہ گروپ کی زندگی کے حوالے سے بہترین تصور کیا جاتا ہے جس میں Ray Liotta، رابرٹ ڈی نیرو اور Joe Pesci نے مرکزی کردار ادا کیے۔

11۔ سنگنگ ان دی رین (1952)

جین کیلی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا / اسکرین شاٹ
جین کیلی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا / اسکرین شاٹ

اس میں ایسی فلم کمپنی کو مشکلات کا شکار دکھایا گیا ہے جو خاموش فلموں کے دور سے ساؤنڈ فلموں کے عہد میں شامل ہونے پر جدوجہد کا سامنا کررہی ہوتی ہے۔

جین کیلی اور اسٹینلے ڈونین نے مشترکہ طور پر اس کی ڈائریکشن دی تھی جبکہ جین کیلی اور ڈیبی رینالڈز نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

10۔ سیونگ پرائیویٹ ریان (1998)

ٹام ہینکس نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا / اسکرین شاٹ
ٹام ہینکس نے اس فلم میں مرکزی کردار ادا کیا / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ کی اس شاہکار فلم میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک فوجی کو بچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو کمال انداز سے پیش کیا گیا۔

اس فوجی کے بھائی جنگ کے دوران مارے جاتے ہیں اور اسے بچانے کا مشن کسی خودکش مشن سے کم نہیں ہوتا۔

محبت، ایثار اور قربانی کے جذبوں کے گرد گھومنے والی یہ فلم آپ کو ضرور پسند آئے گی جس میں ٹام ہینکس، میٹ ڈیمین اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے۔

9۔ آل اباؤٹ ایو (1950)

اس فلم کو 14 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا / اسکرین شاٹ
اس فلم کو 14 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا / اسکرین شاٹ

یہ وہ پہلی فلم ہے جسے 14 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا جس میں 6 اس کے نام رہے تھے۔

ڈائریکٹر Joseph L. Mankiewicz کی اس فلم میں اداکارہ Bette Davis اور Anne Baxter نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

اس کی کہانی تھیٹر کے لیے کام کرنے والی اداکارہ کے قریب گھومتی ہے جو ایک ابھرتی ہوئی اداکار ایو کو ذاتی معاون کے لیے منتخب کرتی ہے، مگر اسے علم نہیں ہوتا کہ ایو اس کی جگہ لینا چاہتی ہے۔

اس کہانی کو بعد میں پاکستان، بھارت اور دنیا کے بیشتر ممالک میں مختلف انداز سے فلمایا گیا۔

8۔ اٹس اے ونڈو فل لائف (1946)

ریلیز کے موقع پر یہ فلم ناکام قرار پائی تھی / اسکرین شاٹ
ریلیز کے موقع پر یہ فلم ناکام قرار پائی تھی / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر Frank Capra کی یہ فلم کرسمس کے حوالے سے تھی اور جب ریلیز ہوئی تو ناکام قرار پائی، مگر پھر اسے حیران کن طور پر نئی زندگی ملی۔

اس میں ہیرو کو ایسا شخص دکھایا گیا ہے جو کرسمس کی شام پر اپنے خواب ترک کرکے دیگر افراد کی مدد اور خودکشی کرنے کے خواہشمند افراد کو بچانے کے لیے نکلتا ہے۔

دلوں کو چھو لینے والی اس فلم میں جیمز اسٹیورٹ اور ڈونا ریڈ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس میں سبق دیا گیا کہ کرشموں کا انتظار بیٹھ کر کرنے کی بجائے خود اٹھ کر اس کے لیے کوشش کریں۔

7۔ 2001 : اے اسپیس اوڈیسے (1968)

اسے ہر دور کی بہترین سائنس فکشن فلم بھی مانا جاتا ہے / اسکرین شاٹ
اسے ہر دور کی بہترین سائنس فکشن فلم بھی مانا جاتا ہے / اسکرین شاٹ

اسے ہر دور کی بہترین سائنس فکشن فلم بھی تصور کیا جاتا ہے جس کے ڈائریکٹر Stanley Kubrick تھے۔

ایک خلائی مشن کے گرد گھومنے والی یہ پرتجسس فلم انسان اور کمپیوٹر کے درمیان جنگ کے گرد گھومتی ہے۔

ساؤنڈ ٹریکس، بولڈ ویڑول اور بہترین اداکاری، غرض کہ ہر شعبے میں یہ فلم بہترین تھی جبکہ بعد میں بننے والی متعدد سائنس فکشن فلموں پر بھی اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔

6۔ سیون سمورائی (1954)

یہ ایک جاپانی فلم ہے / اسکرین شاٹ
یہ ایک جاپانی فلم ہے / اسکرین شاٹ

جاپانی ڈائریکٹر Akira Kurosawa کی یہ فلم ایک ایسے سیمورائی جنگجو کے گرد گھومتی ہے جو ایک گاؤں کو ظالم ڈاکوؤں سے بچانے کے لیے 6 سیمورائی جمع کرتا ہے۔

لگ بھگ ساڑھے 3 گھنٹے طویل اس فلم میں ہر کردار سے انصاف کیا گیا ہے اور اسے ہر دور کی بہترین ایکشن فلموں میں سے ایک بھی مانا جاتا ہے۔

5۔ پلپ فکشن (1994)

اس کا پلاٹ بے ترتیب انداز سے پھیلا ہوا ہے / اسکرین شاٹ
اس کا پلاٹ بے ترتیب انداز سے پھیلا ہوا ہے / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر کوئنٹن ٹرانٹینو نے اس فلم کی کہانی بھی تحریر کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا پلاٹ بے ترتیب انداز سے پھیلا ہوا ہے اور اسے اب بھی ڈائریکٹر کے کیرئیر کی سب سے بہترین فلم سمجھا جاتا ہے۔

فلم 3 مختلف کہانیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں سے ہر ایک کا مرکزی کردار الگ ہوتا ہے اور اس کا آغاز ریسٹورنٹ میں موجود ایک جوڑے سے ہوتا ہے، جس کے بعد یہ ایک سے دوسری کہانی پر منتقل ہوتی ہے اور پھر واپس ریسٹورنٹ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوتی ہے۔

فلم میں جان ٹراولٹا، سیموئیل جیکسن، بروس ولز، ٹم روتھ اور اوما تھرو مین نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

4۔ سٹیزن کین (1941)

یہ فلم بھی ریلیز کے بعد ناکام رہی تھی / اسکرین شاٹ
یہ فلم بھی ریلیز کے بعد ناکام رہی تھی / اسکرین شاٹ

ایک اشاعتی ادارے کے مالک کے آخری الفاظ پر ہونے والی تحقیقات اس شخص کی زندگی کے چند اہم راز سامنے لاتی ہے اور اس طرح فلم کی کہانی آگے بڑھتی ہے۔

ڈائریکٹر اورسن ویلس کی اس فلم کو ہر دور کی بہترین فلموں میں سے ایک مانا جاتا ہے جو ریلیز ہونے کے بعد ناکام قرار پائی تھی۔

درحقیقت دوسری جنگ عظیم کے بعد جب اسے امریکا سے باہر ریلیز کیا گیا تو اس کے بعد ہی یہ مقبول ہونا شروع ہوئی۔

3۔ دی گاڈ فادر (1972)

اس فلم میں مارلن برانڈو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا / اسکرین شاٹ
اس فلم میں مارلن برانڈو نے مرکزی کردار ادا کیا تھا / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر فرانسس فورڈ کوپپولا کی اس فلم کے بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں جس میں مارلن برانڈو اور ال پچینو جیسے اداکاروں نے کام کیا۔

اطالوی مافیا کی امریکا میں سرگرمیوں پر مبنی یہ فلم اب بھی دیکھنے والوں کو مسحور کردیتی ہے۔

2۔ دی وزارڈ آف اوز (1939)

فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ
فلم کا ایک سین / اسکرین شاٹ

یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو ایک جادوئی سرزمین پر پہنچ جاتی ہے اور وہاں سے واپس اپنی دنیا میں آنا چاہتی ہے۔

وکٹر فلیمنگ اور جارج کیکور نے مشترکہ طور پر اسے ڈائریکٹ کیا تھا جبکہ جوڈی گارلینڈ، فرینک مورگن اور دیگر اس کی کاسٹ کاحصہ تھے۔

1۔ سائیکو (1960)

فلم کا یہ سین ہر دور کے بہترین سینز میں شامل کیا جاتا ہے / اسکرین شاٹ
فلم کا یہ سین ہر دور کے بہترین سینز میں شامل کیا جاتا ہے / اسکرین شاٹ

ڈائریکٹر الفریڈ ہچکاک کی یہ فلم اس فہرست میں نمبرون پوزیشن پر موجود ہے۔

تھرلر فلموں کو پسند کرنے والے ہر فرد نے ہی اسے دیکھا ہوگا یا دیکھنا چاہیے۔

آغاز سے ہی فلم کی کہانی ایسے پرتجسس انداز سے بڑھنا شروع ہوتی ہے کہ ناظرین کو کوئی ہوش نہیں رہتا۔

یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو اسپلٹ پرسنلٹی ڈس آرڈر کا شکار ہوتا ہے اور اپنے ہوٹل میں آنے والے مہمانوں کو قتل کرتا ہے۔

فلم میں انتھونی پرکنز اور جینیٹ لیگ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اس کے ایک قتل کا سین ہر دور کے بہترین سینز میں سے ایک مانا جاتا ہے۔

مزید خبریں :