Time 30 جنوری ، 2023
کھیل

'شاہین آفریدی فیشن ڈيزائنر بن گئے'، لاہور قلندرز کی کِٹ تیار کرنے کا آرڈر مل گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی وکٹیں اُڑانے کے بعد فیشن ڈيزائنر بھی بن گئے۔

شاہین آفریدی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے 8ویں سیزن  کے لیے اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کی نئی کٹ ڈیزائن کر رہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 'شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا'۔

پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہورہا ہے، لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مزید خبریں :