Geo News
Geo News

Time 30 جنوری ، 2023
پاکستان

کلر کہار کے قریب مسافر بس کوحادثہ، 2 افراد جاں بحق، 15 زخمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

موٹروے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب مسافر بس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 2 پر کلر کہار کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال چکوال منتقل کر دیا گیا۔