پاکستان
Time 30 جنوری ، 2023

وزير خارجہ دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے

فوٹو: ترجمان وزارت خارجہ ٹوئٹر
فوٹو: ترجمان وزارت خارجہ ٹوئٹر

وزير خارج بلاول بھٹو زرداری روس کے 2 روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے، ماسکو پہنچنے پر روسی وزارت خارجہ کے اعلیٰ اہلکاروں نے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔

وزیر خارجہ کی ماسکو آمد کے موقع پر روس میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔

ویر خارجہ بلاول بھٹو آج روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات میں دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید خبریں :