Time 30 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

رجنی کانت نے اپنی تصویروں اور نام کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی سپر اسٹار اداکار رجنی کانت نے اپنی تصاویر ، آواز اور دیگر چیزوں کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا۔

اپنے وکیل کے ذریعےاداکار رجنی کانت نے اپنے نام، تصویروں، آواز اور دیگر منفرد چیزوں کے غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی  نوٹس جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹس میں ان کے وکیل ایلم بھارتی نے کہا ہے کہ اداکار کی  پرکشش شخصیت اوربطور انسان ان کی طبیعت کی وجہ سے انہیں سپر اسٹار کا لقب دیا گیا ہے  اور انہیں دنیا بھر میں ان کے پرستار سپر اسٹار  کے نام سے ہی مخاطب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکار رجنی کانت کی ساکھ اور انڈسٹری میں ان کا احترام بے مثال ہے،  کوئی بھی غلط بات ان کی ساکھ اور ان کی شخصیت کو بہت نقصان پہنچا سکتی ہے۔

وکیل کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صرف اداکار کو  ہی اپنی آواز، تصاور اور دیگر چیزوں کے استعمال کا حق حاصل ہے۔

مزید خبریں :