'کنا یاری' فیم پاکستان کی پہلی حجابی گلوکارہ ایوا بی نے شادی کرلی

ایوا بی کی تصاویر معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے شیئر کیں__فوٹو: انسٹاگرام
ایوا بی کی تصاویر معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے شیئر کیں__فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی پہلی باحجاب ریپر اور بلوچ گلوکارہ ایوا بی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ایوا بی کی تصاویر معروف میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

گزشتہ برس کے آغاز میں ریلیز ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ عالمی سطح پر کافی پذیرائی ملی جس کے باعث ایوا بی سب کی توجہ کا مرکز بنیں، کنا یاری میں ایوا بی کے ہمراہ وہاب بگٹی اور معروف  گلوکار کیفی خلیل بھی تھے۔

 کچھ دن قبل ایوابی نے انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ وہ جلد نئی زندگی کا آغاز کریں گی۔

اب گلوکارہ کو دلہن بنانے والے آرٹسٹ وقار حسین نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

 ایوابی کی شادی گلوکار مدثر قریشی سے ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز  تین سال قبل کیا تھا، انہوں نے 2018 میں انسٹاگرام پراپنا پہلا ریپر گانا شیئر کیا تھا۔


مزید خبریں :