کھیل
Time 30 جنوری ، 2023

پنجاب کے نگران وزیر کھیل وہاب ریاض لاہور پہنچ گئے

لاہور ائیر پورٹ پر وہاب ریاض کو نگران وزیر کا پروٹوکول ملا— فوٹو: جیو نیوز
لاہور ائیر پورٹ پر وہاب ریاض کو نگران وزیر کا پروٹوکول ملا— فوٹو: جیو نیوز

پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر کھیل مقرر ہونے والے قومی کرکٹر  وہاب ریاض بنگلادیش سے وطن واپس پہنچ گئے۔

کرکٹر  وہاب ریاض بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش گئے تھے۔  وہاب ریاض کو  پنجاب کا نگران وزیر  بنایا گیا ہے،لاہور  ائیر پورٹ پر  وہاب ریاض کو  نگران وزیر کا پروٹوکول ملا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ مجھ  پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر مشکور ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں،  یہ ایک لمبا سفر ہے لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کو اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔

مزید خبریں :