دنیا
Time 30 جنوری ، 2023

پیوٹن کی جانب سے بورس جانسن کو قتل کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف

روس نے جانسن کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میزائل حملےکی دھمکی کی تردید کی ہے— فوٹو: فائل
روس نے جانسن کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میزائل حملےکی دھمکی کی تردید کی ہے— فوٹو: فائل

روسی صدر  ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو میزائل حملے میں قتل کرنے کی دھمکی دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ فروری 2022 میں پیوٹن نے یہ دھمکی انہیں اس وقت دی جب انہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ یوکرین پر روسی حملہ مکمل تباہی ہوگا، لندن یوکرین کی حمایت کرے گا۔

بورس کے مطابق پیوٹن نے کہا ’بورس، میں آپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا لیکن میزائل سے اس میں صرف ایک منٹ لگے گا۔‘

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین پر حملے سے قبل ایک فون کال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ دھمکی دی تھی ۔

بورس جانسن کا کہنا ہے یہ غیر معمولی بات چیت فروری 2022 میں ان کے دورہ یوکرین کے دوران ہوئی، انہوں نے روسی رہنما کو بتایا کہ کشیدگی میں اضافے سے مغربی ریاستیں یوکرین کی حمایت بڑھا دیں گی  جس کا مطلب ہے روس کی سرحدوں پر  نیٹو  فوجیوں کی تعداد کم نہیں بلکہ  زیادہ ہوگی۔

بورس جانسن نے یہ دعویٰ برطانوی میڈیا کی تین حصوں پر مشتمل ایک نئی سیریز میں کیا ہے۔  روس نے جانسن کے دعوے  کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میزائل حملےکی دھمکی کی تردید کی ہے۔

مزید خبریں :