کھیل

چیلنج کپ فٹبال، پاکستان پولیس گروپ اے میں سرفہرست

فوٹو: رپورٹر
فوٹو: رپورٹر

پاکستان پولیس نے چیلنج کپ فٹبال میں نیوی کو حیران کن شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ 

کے پی ٹی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ اے کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستان پولیس نے پاکستان نیوی کو 1-0 سے شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ،دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں حسنین نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوائی جو اختتام تک برقرار رہی،پوائنٹس ٹیبل پر گروپ اے میں پاکستان پولیس سرفہرست جبکہ نیوی دوسرے نمبر پر ہے۔

دیگر شہروں میں کھیلے جانے والے میچز میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشنز کچھ اس طرح ہیں۔ 

کوئٹہ میں کھیلے جانے والے گروپ بی کے میچز میں پاکا، گروپ سی بہاولپور میں ایشیا گھی ملز، گروپ ڈی کے فیصل آباد میں ماشا یونائیٹڈ،گروپ ای لاہور میں ایس اے گارڈنز، گروپ ایف راولپنڈی/اسلام آباد میں خان ریسرچ لیباریٹریز اور گروپ جی پشاور میں پاکستان ائیرفورس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔

مزید خبریں :