پاکستان
Time 31 جنوری ، 2023

پہلا ہدف بلیک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹس کے فرق کو کم کرنا تھا: ملک بوستان

بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں جو فرق آیا ہے یہ بھی ختم ہوجائے گا: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو
بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں جو فرق آیا ہے یہ بھی ختم ہوجائے گا: چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن/ فائل فوٹو

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ ہمارا پہلا ہدف بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹس کے فرق کو کم کرنا تھا۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹس کا فرق اب 30 روپے سے کم ہو کر 5 سے 7 روپے تک آ گیا ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ بلیک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں جو فرق آیا ہے یہ بھی ختم ہوجائے گا۔

مزید خبریں :